مریم نواز اور بلاول صرف دھاندلی کے ذریعے وزیراعظم بن سکتے ہیں، فواد چودھری
شیئر کریں
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مریم نواز اور بلاول صرف دھاندلی کے ذریعے وزیراعظم بن سکتے ہیں۔اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد میں غریبوں سے زمینیں حاصل کرکے ان کا استحصال کیا گیا، کابینہ نے اسلام آباد میں زمینوں کیحصول اورالاٹمنٹ کے معاملے پر ذیلی کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی وزیر اسدعمر کی سربراہی میں کمیٹی جامع پالیسی مرتب کرے گی۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان آرہی ہے،ان کے لئے مکمل سیکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے۔ کابینہ نینیوزی لینڈکرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی پلان کی منظوری دے دی ہے۔ اس کے علاوہ بلدیاتی انتخابات کے لئے 21 کروڑ اضافی گرانٹ اور روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کے واجبات کی ادائیگی کے لئے فنڈز کی منظوری دی گئی ہے، برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھنے کا معاملہ بھی کابینہ اجلاس میں زیر غور آیا۔فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کے زیادہ تر سیاسی رہنماوَں کو ٹیکنالوجی کی اے بی سی کا بھی نہیں پتہ، جدید ٹیکنالوجی نہیں لائیں گے تو پیچھے رہ جائیں گے، موجودہ حکومت اصلاحات کے ذریعے اداروں کو منافع بخش بنانے کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ آصف زرداری اور نواز شریف کو انتخابی اصلاحات کے لئے تجاویز دینے میں کوئی دلچسپی نہیں، پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جوانتخابی اصلاحات کی بات کررہی ہے, (ن) لیگ ایک بار بھی دھاندلی کے بغیر الیکشن نہیں جیتی، مریم نواز اور بلاول صرف دھاندلی کے ذریعے وزیراعظم بن سکتے ہیں، (ن) لیگ کی سیاست اپنے خلاف عدالتی فیصلوں کے التوا تک محدود ہوچکی ہے، اگر الیکشن شفاف ہوجائیں تو شریف فیملی کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے