اپوزیشن راضی ہوگئی توحکومت کیخلا ف تحریک عدم اعتمادکامیاب ہوجائیگی ،بلاول بھٹو
شیئر کریں
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے عوام کے ووٹ اور جیب پر ڈاکا ڈالا ہے،جدوجہد تیز کریں، جیت آپ کی ہوگی،پیپلز پارٹی اگلی حکومت بنائے گی،جب بھی شہباز شریف کا بیان آئے پیچھے سے آواز آتی ہے، یہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے، پارٹی صدر کا فیصلہ حتمی ہونا چاہیے ،الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا معاملہ کافی متنازع ہے، جو بات چیت سے حل ہو گا، پی ڈی ایم مل کر چلتی تو لانگ مارچ ہوتا، لانگ مارچ لاہور پہنچنے سے پہلے عثمان بزدار کا استعفیٰ اور اسلام آباد پہنچنے سے پہلے عمران خان کا استعفیٰ آ جاتا،جیسے ہی اپوزیشن تیار ہوئی عدم اعتماد کی تحریک پیش ہو جائے گی،شہباز شریف کو سارے فارمولے کا پہلے سے علم ہے، پی ڈی ایم میں جب تک کنفیوژن ہوگی تو مسئلہ حل نہیں ہوگا۔لودھراں میں دنیا پور بائی پاس پر کارکنوں سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی اگلی حکومت بنائے گی۔انہوں نے کہا کہ جدوجہد تیز کریں، جیت آپ کی ہوگی، پیپلز پارٹی حکومت میں تھی تو ملتان کے عوام کو روزگار ملتا تھا۔پی پی چیئرمین نے کہا کہ ملتان کے عوام لاوارث ہیں، حکومت کی طرف سے کوئی پوچھنے والا نہیں، ہم یہاں کے عوام کے مسائل حل کریں گے۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف پارٹی کے صدر ہیں، ان کا فیصلہ حتمی ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنا چاہتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ جیسے ہی اپوزیشن تیار ہوئی عدم اعتماد کی تحریک پیش ہو جائے گی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا معاملہ کافی متنازع ہے، جو بات چیت سے حل ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ لوڈ شیڈنگ کے ماحول میں الیکٹرانک ووٹنگ کی بات ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت کے خلاف خلوصِ نیت سے تیاری کی تھی، مگر وزیرِ اعظم اور وزیرِ اعلیٰ کے استعفیٰ کے بجائے ہمارے استعفے کی بات شروع ہو گئی۔چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ اگر پی ڈی ایم مل کر چلتی تو لانگ مارچ ہوتا، لانگ مارچ لاہور پہنچنے سے پہلے عثمان بزدار کا استعفیٰ اور اسلام آباد پہنچنے سے پہلے عمران خان کا استعفیٰ آ جاتا لیکن اب پیپلز پارٹی خود میدان میں نکلی ہے۔۔انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی اب خود میدان میں نکلی ہے، شہباز شریف کو سارے فارمولے کا پہلے سے علم ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ڈی ایم میں جب تک کنفیوڑن ہوگی مسئلہ حل نہیں ہو گا، تحریکِ انصاف جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کے نام پر لالی پاپ دے رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ شہباز شریف کو سارے فارمولے کا پہلے سے علم ہے، پی ڈی ایم میں جب تک کنفیوژن ہوگی تو مسئلہ حل نہیں ہوگا۔