میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکی صدر کا طالبان کے ساتھ امن مذاکرات معطل کرنے کا اعلان

امریکی صدر کا طالبان کے ساتھ امن مذاکرات معطل کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک
اتوار, ۸ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان کے ساتھ جاری امن مذاکرات معطل کرنے کا اعلان کردیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کابل میں حملے کے بعد معطل کردیئے ۔ انہوں نے کہا کہ کیمپ ڈیوڈ میں طالبان رہنمائوں اور افغان صدر سے علیحدہ ملاقاتیں کو ہونی تھیں جس کو منسوخ کرتا ہوں ۔امریکی صدر نے کہا کہ کابل حملے میں ایک امریکی فوجی اور 11 دیگر افراد مارے گئے تھے جس کی ذمہ داری افغان طالبان نے قبول کی ہے ، جھوٹے مفاد کے لیے طالبان نے کابل حملے کی ذمے داری قبول کی۔انہوں نے مزید کہا کہ طالبان جنگ بندی نہیں کرسکتے تو اسکا مطلب ان میں بامقصد معاہدے کی صلاحیت نہیں، یہ کیسے لوگ ہیں جو بارگیننگ پوزیشن مضبوط کرنے کے لیے لوگوں کو قتل کرتے ہیں،انہوں نے بہت برا کیا ۔ انہوں نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ آخر طالبان مزید کتنی دہائیوں تک لڑنا چاہتے ہیں؟۔خیال رہے کہ امریکا اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کے 9 دور چلے جس کے بعد امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد اور طالبان رہنمائوں کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی کہ فریقین معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔زلمے خلیل زاد نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ طالبان کے ساتھ معاہدے کے بعد اب افغانستان جا کر افغان حکومت کو اعتماد میں لوں گا لیکن تین روز قبل امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے طالبان کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا تھا۔گذشتہ روز افغان صدر اشرف غنی نے بھی طالبان کے ساتھ امن معاہدے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے دورہ امریکا اور ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات منسوخ کر دی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں