میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محرام الحرام کے جلوس ، ایم اے جناح روڈ سیل رہا

محرام الحرام کے جلوس ، ایم اے جناح روڈ سیل رہا

ویب ڈیسک
اتوار, ۸ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

کراچی میں محرم الحرام کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ، شہر کی مرکزی شاہراہ ایم اے جناح روڈ کو کنٹینرز لگا کر سیل کردیا گیا ۔کراچی میں گزشتہ روز سے ایمپریس مارکیٹ،ریگل چوک ، تبت سینٹر کی دکانیں سیل کردی گئیں۔ ایم اے جناح روڈ آنے والے راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا ۔اس کے علاوہ کراچی میں آٹھویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس مارٹن کوارٹرز سے برآمد ہوا ۔ جلوس کے روٹ پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ۔ 200 سی سی ٹی ویز کے ذریعے جلوس کی مانیٹرنگ کی گئی ۔ سیکیورٹی کے 3 حصار بنائے گئے ۔ ایس ایس پی ایسٹ نے بتایا ہے کہ رینجرز اور پولیس رات سے تعینات ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں