میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مفتاح اسماعیل ، شیخ عمران الحق جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

مفتاح اسماعیل ، شیخ عمران الحق جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

ویب ڈیسک
جمعرات, ۸ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج طاہر محمدد نے پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے سیکرٹری جنرل اور سانق وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل اور سابق ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران الحق کو ایل این جی کیس میں 11روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب راولپنڈی کے حوالہ کر دیا ۔ عدالت نے نیب حکام کو ہدایت کی ہے کہ دونوں ملزمان کو تفتیش میں ہونے والی پیش رپورٹ کے ساتھ 19اگست کو عدالت میں پیش کیا جائے ۔ دوران سماعت نیب کی تفتیشی ٹیم نے عدالت سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج طاہر محمدد نے نیب حکام سے استفار کیا کہ پہلے بتائیں مفتاح اسماعیل کو گرفتا ر کیوں کیا ہے ، بتایا جائے کہ کاز آف اریسٹ کہاں ہے ؟۔ اس پر تفتیشی افسر نے وارنٹ گرفتاری کی نقل عدالت میں پیش کر دی۔ ڈیوٹی جج طاہر محمدد کا نیب تفتیشی افسر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک دو دن میری اس عدالت میں ڈیوٹی ہے آپ تیاری کر کے آئیں ورنہ میں آپ کی کارکردگی ضرور لکھوں گا۔ جبکہ نیب حکام نے دوران سماعت ڈاکٹر مفتاح اسماعیل کی میڈیکل رپورٹ بھی عدالت میں پیش کر دی۔ دونوں ملزمان پر مہنگی ایل این جی خریدنے اور ایل این جی ٹرمینل کے ٹھیکے پیپرارولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دینے کا الزام ہے ۔ واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھی ایل این جی کیس میں گرفتار ہیں اور 15اگست تک جسمانی ریمانڈ پر نیب راولپنڈی کی تحویل میں ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں