میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم کا سینیٹ انتخابات پر الیکشن کمیشن کو ایجنسیز سے بریفنگ لینے کا مشورہ

وزیراعظم کا سینیٹ انتخابات پر الیکشن کمیشن کو ایجنسیز سے بریفنگ لینے کا مشورہ

ویب ڈیسک
هفته, ۶ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ انتخابات پر الیکشن کمیشن کو خفیہ ایجنسیز سے بریفنگ لینے کا مشورہ دیدیا۔قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے سینیٹ الیکشن کو اچھا قرار دینے پر مجھے صدمہ ہوا ، یہ اچھا الیکشن ہے تو برا کیا ہوگا ،الیکشن کمیشن میرے بیان پر مجھ سے ناراض ہوا تھا، کیا میں الیکشن کمیشن کی آزادی ختم کر رہاتھا؟ انہوں نے کہا کہ ایک مہینے سے پتا تھا کہ سینیٹ الیکشن کیلئے پیسہ جمع کیا جارہاہے ، دو کروڑ سے ریٹ شروع ہوا، الیکشن کمیشن ایجنسیز سے بریفنگ لے ، پتا چلے گا کہ اس الیکشن میں کتنا پیسا چلاہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے اراکین کوفون کیے گئے اور ووٹ کے بدلے 2 کروڑ کی پیشکش کی گئی۔وزیراعظم نے کہا کہ کرپٹ ترین آدمی یوسف رضا گیلانی سینیٹ کا الیکشن جیتا، زرداری اس لیے سب پر بھاری ہے کہ رشوت دیتا ہے ، دنیا اسے ٹین پرسنٹ مانتی ہے اور اس پر فلمیں بنی ہوئی ہیں ، نواز شریف نے باہر بیٹھ کر پیسے کھلانے کی منصوبہ بندی کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں