میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دلیپ کمار نے زندگی سے منہ موڑلیا،فن کاسمندرسپردخاک

دلیپ کمار نے زندگی سے منہ موڑلیا،فن کاسمندرسپردخاک

ویب ڈیسک
جمعرات, ۸ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

بھارت کی فلم انڈسٹری کے عظیم اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کو ممبئی کے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ دلیپ کمار 98 برس کی عمر میں ممبئی کے مقامی اسپتال میں انتقال کرگئے تھے۔ ان کی نماز جنازہ اور تدفین ممبئی کے جوہو قبرستان میں کردی گئی۔دلیپ کمار کی سرکاری اعزازات کے ساتھ تدفین کی گئی ہے جبکہ ان کی تدفین میں کورونا ضابطہ کار کے تحت صرف 20 افراد شریک ہوئے۔دلیپ کمار کی تدفین میں امیتابھ بچن سمیت متعددبالی وڈشخصیات نے شرکت کی ۔دوسری جانب دلیپ کمار کی رہائش گاہ پر تعزیت کیلئے بڑی تعداد میں بالی وڈ شخصیات پہنچی تھیں جن میں ان کے منہ بولے بیٹے شاہ رخ خان بھی شامل ہیں۔دلیپ کمار کے نام سے مشہوریوسف خان1922 کو پشاور کے محلہ خداداد میں پیدا ہوئے اور ان کا ا?بائی گھر ا?ج بھی پشاور میں موجود ہے جسے صوبائی حکومت نے قومی ورثہ قرار دیا اور اسے عجائب گھر میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔شہنشاہ جذبات کا لقب پانے والے دلیپ کمارکو انڈین فلم کا سب سے بڑا اعزاز دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا جب کہ انہیں پاکستانی حکومت کی طرف سے 1998 میں نشان امتیاز سے نوازا گیا۔دلیپ کمار 1940 سے 1960 کی دہائی میں بھارتی سینما پر چھا ئے رہے، انہوں نے 65 سے زائد فلموں میں کام کیا، ان کی مشہور فلموں میں دیوداس، سنگ دل، امر، آن، انداز، نیادور، کرما اور مغل اعظم شامل ہیں،دلیپ کمارکے انتقال کی خبرسن کردنیابھرمیں ان کے مداح سوگوارہوگئے ،پاکستان وبھارت سمیت دنیابھرکی فلمی ،سیاسی وسماجی شخصیات نے افسوس کااظہارکیا


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں