جنوبی اور شمالی کشمیر بھارتی فو جیوں کی آپسی لڑائی‘خود کشی،3 ہلاک
شیئر کریں
جنوبی اور شمالی کشمیر میں بھارتی فو جیوں کی آپسی لڑائی اور خود کشی کے واقعات میںافسر سمیت 3 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں قائم ایس ایس بی کیمپ میں ایک واقعے میں دو فورسز کے اہلکار ہلاک ہو گئے جب بھارتی فورسز کے اہلکاروں کا آپس میں جھگڑا ہوگیا۔ ایس ایس بی 49بٹالین کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر سندیپ کمار اور سپاہی ہیمت شرما کے درمیان مین گیٹ پر کسی بات پر جھگڑا ہوا۔ رات کے قریب ساڑھے نو بجے کانسٹیبل ہیمت شرما کو غصہ آیا اور وہ بے قابو ہوا جس کے دوران اس نے اپنی انساس رائفل سے اے ایس آئی کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا اور بعد میں خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔ادھر شمالی کشمیر میں اوڑی کے بونیار علاقے میں بھارتی فوج کے 226فیلڈ یونٹ سے وابستہ اہلکار 27سالہ ایس سری نواسن ساکن تلنگانہ نے دوران ڈیوٹی اپنی سروس رائفل کا استعمال کیا اور خود پر گولی چلائی جس سے وہ شدید زخمی ہوا۔ اگر چہ اسے یونٹ اسپتال لیجانے کی کوشش کی گئی لیکن وہ دم توڑ چکا تھا۔