میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈاؤ یونیورسٹی نے ڈاکٹرز سمیت عملے کی تنخواہیں آدھی کر دیں

ڈاؤ یونیورسٹی نے ڈاکٹرز سمیت عملے کی تنخواہیں آدھی کر دیں

ویب ڈیسک
بدھ, ۸ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے اپنے تمام عملے بشمول ڈاکٹرز کی تنخواہیں آدھی کر دیں۔تفصیلات کے مطابق ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے اپنے تمام عملے بشمول ڈاکٹروں کی تنخواہیں آدھی کر دیں۔یونیورسٹی کے پروفیسرز، اسسٹنٹ پروفیسرز، ڈاکٹرز اور عملے کو جون کی آدھی تنخواہ ادا کی گئی ہے۔ڈاؤ یونیورسٹی کے زیادہ تر پروفیسرز اسپتال میں کووڈ 19 کے خلاف فرنٹ لائن پر ہیں۔یونیورسٹی کے عملے کو جون کی تنخواہ 7 دن کی تاخیر سے بھی ادا کی گئی ہے۔وائس چانسلر ڈاؤ یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے ابھی تک فنڈز فراہم نہیں کیے ہیں،پیسے نہیں ہیں تو تنخواہیں کہاں سے ادا کریں گے۔پروفیسر سعید قریشی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی جانب سے فنڈز ملتے ہی باقی تنخواہ کر دیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں