میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اب تک بے وقوف بنے، پاکستان کو مزید امداد نہیں دینگے،امریکی صدر کا ٹوئٹ

اب تک بے وقوف بنے، پاکستان کو مزید امداد نہیں دینگے،امریکی صدر کا ٹوئٹ

منتظم
منگل, ۲ جنوری ۲۰۱۸

شیئر کریں

واشنگٹن ،اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی پندرہ سال سے جاری امداد کو بہت بڑی بے وقوفی قرار دے دیا ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق امریکی صدر نے نئے سال کے پہلے دن کا پہلا ٹوئٹ پاکستان کے خلاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’امریکا نے پاکستان کو 15 سال میں 33؍ ارب ڈالر سے زائد امداد دے کر بے وقوفی کی ۔پاکستان نے امداد کے بدلے ہمیں جھوٹ اور دھوکے کے سوا کچھ نہیں دیا۔ جبکہ وہ ہمارے رہنماؤں کو بے وقوف سمجھتا ہے۔‘‘امریکی صدر نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’پاکستان دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہ فراہم کرتا ہے اور افغانستان میں دہشت گردوں کو نشانا بنانے میں معمولی مدد دیتا ہے۔لیکن اب ایسا نہیں چلے گا۔ ‘‘امریکی صد رکی یہ ٹوئٹ پاکستان امریکا تعلقا ت میں شدید تناؤ کی نشاندہی کرتی ہے۔پاکستان نے امریکی صدر کے ٹوئٹ پر شدید ردِ عمل دیا ہے۔ ابتدا میں ہی وفاقی وزیر خارجہ نے اپنے ردِ عمل میں کہا کہ بہت جلدٹرمپ کے ٹوئٹ کا جواب دیں گے، دنیا کو سچائی سے آگاہ کریں گے اور بتائیں گے کہ حقیقت اور افسانے میں کیا فرق ہے۔‘‘اس کے ساتھ ہی دفتر خارجہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کو طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔ دوسری جانب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے امریکی صدر کے بیان پر فوری طور پر آج (منگل) وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا ہے، جبکہ ایک دن بعد بدھ کو اس معاملے پر غور کے لیے قومی سلامتی کا اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں