میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
توہین آمیزتقریرپرنہال ہاشمی کے خلاف چالان پیش

توہین آمیزتقریرپرنہال ہاشمی کے خلاف چالان پیش

منتظم
هفته, ۸ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں


نہال ہاشمی کیخلاف درج مقدمے میں انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل، پولیس چالان
کراچی(ویب ڈیسک)پولیس نے سنیٹرنہال ہاشمی کے خلاف توہین آمیز تقریر سے متعلق مقدمے کا چالان عدالت میں پیش کردیاہے۔جمعہ کوجوڈیشل مجسٹریٹ کراچی شرقی کی عدالت میں نہال ہاشمی کی جانب سے کی گئی توہین آمیز تقریر سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ کی عدالت میں فیروز آباد پولیس نہال ہاشمی کے خلاف مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے کی رپورٹ جمع کرا دی ۔سماعت کے دوران پولیس نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماسنیٹرنہال ہاشمی کیخلاف چالان پیش کردیا، جس میں مسلم لیگ (ن)کے رہنما کے خلاف درج مقدمے میں انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ چالان کے متن میں کہا گیا ہے کہ نہال ہاشمی کی تقریرانسداد دہشتگردی قوانین کے زمرے میں آتی ہے۔درخواست گذار عامر واڑئچ ایڈووکیٹ نے نہال ہاشمی کیخلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کی تھی ۔ گزشتہ سماعت پر پولیس نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ نہال ہاشمی کی اشتعال انگیز تقریر سے متعلق مواد اکھٹا کر رہے ہیں اس کی روشنی میں کارروائی ہوگی ۔عدالت نے حکم دیا تھا کہ آئندہ سماعت پر عدالتی ہدایت پرعملدرآمد کرکے رپورٹ پیش کی جائے جس پر عمل کرتے ہوئے پولیس نے رپورٹ جمع کرائی ہے۔نہال ہاشمی نے اشتعال انگیز تقریر کیس میں عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے ۔دوسری جانب نہال ہاشمی کی عبوری ضمانت میں 10 جولائی تک توسیع کر دی گئی ہے ۔ نہال ہاشمی کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر عدالت نے انہیں غلط سمجھا تو وہ غیر مشروط معافی مانگنے کو تیار ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ ان کی تقریر کے متن کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا اصل میں ان کی تقریر میں ہدف عمران خان تھے ۔ عدلیہ میرے لئے انتہائی قابل احترام ہے اور ہمیشہ رہے گی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں