امریکا کے سابق صدر ٹرمپ کے خلاف بھی توشہ خانہ کیس کھل گیا
جرات ڈیسک
بدھ, ۸ جون ۲۰۲۲
شیئر کریں
امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف بھی توشہ خانہ کیس کھل گیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق غیرملکی حکومتوں کی جانب سے دیے گئے تحائف کا مکمل ریکارڈ محکمہ خارجہ کو دینے میں ناکامی پر امریکی ایوان نمایندگان کی کمیٹی نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف تحقیقات شروع کردیں۔ ڈیموکریٹ رکن کانگریس کیرولائن میلونی نے کہا کہ یہ معلوم ہی نہیں کہ ٹرمپ کو کن غیرملکیوں نے کتنی مالیت کے تحائف دیے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کہیں سابق صدر پر بیرونی حکومتیں اثر انداز تو نہیں ہوئیں جن سے امریکی خارجہ پالیسی مفادات خدشات کا شکار بنے ہوں۔