میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گستاخانہ بیان پر انڈونیشیا، ملائیشیا کا بھارت سے احتجاج

گستاخانہ بیان پر انڈونیشیا، ملائیشیا کا بھارت سے احتجاج

جرات ڈیسک
بدھ, ۸ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

انڈونیشیا اور ملائیشیا نے بھارت کے سفیروں کو طلب کرکے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے 2 ارکان کی جانب سے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے متعلق توہین آمیز تبصروں پر احتجاج کیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق انڈونیشیا کی وزارت خارجہ کی ترجمان تایئکو فائزہشاہ نے کہا کہ جکارتہ میں بھارتی سفیر منوج کمار کو طلب کیا گیا، حکومت نے مسلم مخالف بیان بازی کی شکایت درج کرائی۔ ایک بیان میں وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا مسلم اکثریتی ملک انڈونیشیا دو بھارتی سیاست دانوں کی جانب سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف ناقابل قبول توہین آمیز بیانات کی سخت مذمت کرتا ہے۔ملائیشیا کی وزارت خارجہ نے کہا کہ وہ بھارتی سیاست دانوں کے تضحیک آمیز تبصروں کی بلاامتیاز مذمت کرتے ہیں، بھارتی سفیر کو اپنی بھرپور مذمت سے آگاہ کیا ہے۔ ملائیشیا نے بھارت سے اسلامو فوبیا کو ختم کرنے اور امن اور استحکام کے مفاد میں کسی بھی اشتعال انگیز کارروائی کو روکنے کے لیے مل کر کام کرنے کا مطالبہ کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں