میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایف آئی اے نے شہباز شریف کو قطر روانگی سے روک دیا

ایف آئی اے نے شہباز شریف کو قطر روانگی سے روک دیا

ویب ڈیسک
هفته, ۸ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

ایف آئی اے امیگریشن حکام نے شہباز شریف کو سسٹم میں بلیک لسٹ ہونے کے باعث قطر روانگی سے روک دیا ۔صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کو لاہور سے دوحہ جانے سے قبل ایئرپورٹ پر موجود ایف آئی اے امیگریشن اہلکار نے انہیں روک کر دوحہ جانے والی پرواز سے آف لوڈ کردیا جس کے بعد وہ ایئرپورٹ سے واپس اپنی رہائشگاہ ماڈل ٹائون پہنچ گئے ۔شہباز شریف نے ایئرپورٹ پر امیگریشن اہلکار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کا آرڈر ہے اور ون ٹائم ٹریول کی اجازت دی گئی جس پر انہیں بتایا گیا کہ امیگریشن سسٹم پر کلیئرنس اپ ڈیٹ ہونے تک آپ ملک سے باہر نہیں جا سکتے ۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ نے امیگریشن حکام کو عدالتی فیصلہ دکھایا اور پڑھ کرسنایا ۔ایف آئی اے امیگریشن حکام کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے شہباز شریف کا نام تاحال بلیک لسٹ سے نہیں نکالا گیا، سسٹم میں کلیئرنس جاری نہیں ہوئی، امیگریشن سسٹم میں اپ ڈیٹ نہ ہونے سے انہیں آف لوڈ کردیا گیا لہذا نام کلئیر ہونے پر جہاز میں سوار ہونے کی اجازت دی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں