فلڈ زون میں رہائشی اسکیمیں، کمشنر حیدرآباد کا لطیف آباد میں 7 رہائشی اسکیموں پر کام بند کرنے کا حکم
شیئر کریں
فلڈ زون میں رہائشی اسکیمیں، کمشنر حیدرآباد نے تحصیل لطیف آباد میں 7 رہائشی اسکیموں پر کام بند کرنے کا حکم دے دیا، المدینہ سٹی، الرحیم سٹی، کوہسار گرین، غوثیہ ٹاؤن، کوہسار ہیون، صاحبان ہائوسنگ اور گرین ٹاؤن سٹی کی تعمیرات روکی جائیں، کمشنر حیدرآباد کا افسران کوحکم، تفصیلات کے مطابق کمشنر حیدرآباد ندیم الرحمان میمن نے تحصیل لطیف آباد کے دیہہ ملھ میں دریائے سندھ کے فلڈ زون میں واقع 7 رہائشی اسکیموں پر فوری طور پر کام بند کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر حیدرآباد اور محکمہ آبپاشی کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ ان اسکیموں کے اسٹیٹس، این او سی، زمین الاٹمنٹ اور دیگر ریکارڈ کا معائنہ کرکے رپورٹ پیش کی جائے، کمشنر حیدرآباد کے زیر صدارت فلڈ زون میں واقع 7 رہائشی اسکیموں کے حوالے سے شھباز ھال میں اجلاس ہوا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو، ایڈیشنل کمشنر ٹو ثنائ اللہ رند سمیت ضلع افسران، محکمہ آبپاشی، ایچ ڈی اے، سیڈا، سیٹیلمینٹ سروی اور روینیو افسران نے شرکت کی، کمشنر حیدرآباد نے محکمہ آبپاشی کی این او سی کے بغیر فلڈ زون میں واقع 7 رہائشی اسکیموں المدینہ سٹی، الرحیم سٹی، کوہسار گرین سٹی، غوثیہ ٹاؤن، کوہسار ہیون، صاحبان ہائوسنگ اسکیم اور گرین ٹاؤن سٹی پر کام فوری روکنے کا حکم دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کو ہدایت کی کہ فلڈ زون میں واقع قدیمی گوٹھوں کے اسٹیٹس متعلق رپورٹ پیش کی جائے اور غیرقانونی تعمیرات کے خاتمے کیلئے محکمہ آبپاشی سے تعاون کیا جائے، کمشنر حیدرآباد نے کہا کہ 15 مئی تک غیرقانونی تعمیرات کو ختم کیا جائے تاکہ سیلاب کے ممکنہ صورتحال میں کوٹڑی بئراج اور حیدرآباد کے رہائشیوں کو خطرے سے بچایا جا سکے، کمشنر حیدرآباد نے حیسکو افسران کو بھی ہدایت دی کہ فلڈ زون میں بجلی فراہم سے اجتناب کیا جائے اور فلڈ زون میں موجود گرڈ اسٹیشنوں کو ختم یا منتقل کرکے فلڈ زون کلئیر کیا جائے۔