میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مولانا فضل الرحمان کراچی پہنچ گئے

مولانا فضل الرحمان کراچی پہنچ گئے

ویب ڈیسک
اتوار, ۳ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

جمعیت علما ئے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کراچی پہنچ گئے ۔ کراچی ایئرپورٹ پر مولانا راشد محمود سومرو سمیت دیگر جے یوآئی رہنماں نے ان کا استقبال کیا۔ مولانا فضل الرحمن آج اتوار کو کورنگی میں جے یو آئی سندھ اجلاس میں خصوصی شرکت کریں گے ۔ مولانا فضل الرحمان جے یوآئی سندھ کے تمام اضلاع اور تحصیلوں کے ذمہ داران سے اہم خطاب کریں گے ۔ اجلاس آج کورنگی میں ہوگا۔ ترجمان جے یو آئی سندھ کے مطابق اجلاس میں انتخابات میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کے حوالے سے اہم فیصلے ہوں گے ۔ مولانا فضل الرحمان پارٹی ذمہ داران کو اہم ہدایات دیں گے اور شام کورنگی میں پریس کانفرنس سے کریں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں