سندھ بلڈنگ، لیاقت آباد میں غیر قانونی ناقص عمارتوں کی تعمیر
ویب ڈیسک
جمعه, ۸ مارچ ۲۰۲۴
شیئر کریں
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ریحان الائچی پٹہ سسٹم میں شامل ڈائریکٹر عامر کمال جعفری ، بلڈنگ انسپکٹر جاوید قدیرنے لیاقت آباد میں غیر قانونی ناقص عمارتوں کی تعمیر کا سلسلہ شروع کروارکھا ہے ، ذرائع کے مطابق لیاقت آباد نمبر 6 میں 40گز کے پلاٹ نمبر 626 پر 4 منزلہ عمارت تعمیر کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے جبکہ پلاٹ نمبر 602 پر کمرشل پورشن یونٹ بنانے کے ساتھ پلاٹ نمبر 595 پر 7 منزلہ تعمیرات کی چھوٹ دی گئی ہے ، ذرائع کے مطابق بیشتر پلاٹوں کا سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ریکارڈ میں اندراج نہیں ہے ، افسران اپنے تئیں قانونی اور غیرقانونی کا فیصلہ کرتے ہوئے پیدا گیری کررہے ہیں ، ذرائع کے مطابق غیر قانونی تعمیرات کے عوض لاکھوں روپے اینٹھے جاچکے ہیں ۔