میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سعودی عرب، بنگلادیشی کو قتل کرنے پر 5پاکستانیوں کے سر قلم

سعودی عرب، بنگلادیشی کو قتل کرنے پر 5پاکستانیوں کے سر قلم

ویب ڈیسک
جمعه, ۸ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

سعودی عرب میں ایک کمپنی کے گارڈ کو قتل کرنے کے الزام میں 5مجرموں کو سزائے موت دیدی گئی۔عرب میڈیا کے مطابق ان مجرموں نے ایک کمپنی میں ڈکیتی کی نیت سے گھس کر دو گارڈز کو رسی سے باندھا اور تشدد کا نشانہ بنایا تھا جن میں سے ایک ہلاک ہوگیا تھا۔ ہلاک ہونے والے گارڈ کا تعلق بنگلا دیش سے تھا۔قتل کی اس ہولناک واردات پر سعودی پولیس نے 5 افراد کو گرفتار کیا تھا جنھیں مکمل اور شفاف تحقیقات کے بعد مجاز عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔بعد ازاں اس سزا کو اپیل کورٹ اور پھر سپریم کورٹ نے بھی برقرار رکھا۔ شاہی حکم کے ذریعے سزائے موت پر عمل درآمد کی منظوری دی گئی جس پر مجرموں کی سزائے موت پر مکہ شہر میں عمل درآمد کردیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں