میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی پر الزامات، تنظیمی عہدیداران برہم

ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی پر الزامات، تنظیمی عہدیداران برہم

ویب ڈیسک
بدھ, ۸ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی پر الزامات، ایم کیو ایم کے تنظیمی عہدیداران رکن قومی اسمبلی صلاح الدین پر برہم، سوشل میڈیا پر الزامات کی بوچھاڑ، تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے خلاف الزامات پر مشتمل اسٹیٹس سوشل میڈیا پر رکھنے کے بعد ایم کیو ایم حیدرآباد کے تنظیمی عہدیداران حیدرآباد کے حلقہ این اے225 سے ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر منتخب رکن قومی اسمبلی صلاح الدین پر برہم ہوگئے ہیں اور سوشل میڈیا پر صلاح الدین کے خلاف الزامات کی بوچھاڑ کر دی ہے، تنظیمی عہدیدار محمد عمر قریشی نے اپنے فیسبک اکاؤنٹ پر اپلوڈ کی گئی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ایم این اے صلاح الدین کنوینر کے خلاف غیر تنظیمی اور غیر اخلاقی پوسٹیں رکھنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھیں، ایم کیو ایم کے کارکنان بلدیہ کونسل کی بلیک میلنگ اور 2018کی پریس کانفرنس نہیں بھولے، بلیک میلنگ کرکے رکن قومی اسمبلی بنے ہیں، حیدرآباد شہر کیلئے آنے والے اربوں روپے کے وفاقی فنڈ میں کمیشن مافیا، پی ڈبلیو ڈی اور ادارہ ترقیات کے افسران و ٹھیکیداروں سے سازباز کرکے ناقص اور غیر معیاری کام کے ذریعے کروڑوں روپے کی خرد برد کرکے مال کمایا اور بدنامی ایم کیو ایم اور اسکے کارکنان کے حصے میں آئی۔ ایم کیو ایم واپس متحد ہوئی ہے تو آپ کس کے اشاروں پر سازش کر رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں