میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان نے مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کردی ،  بیرسٹر گوہر

عمران خان نے مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کردی ،  بیرسٹر گوہر

Author One
بدھ, ۸ جنوری ۲۰۲۵

شیئر کریں

راولپنڈی: چیئرمین تحریک انصاف  بیرسٹر گوہر نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔

زرائع کے مطابق  اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی نے دونوں مطالبات تحریری طور پر حکومتی کمیٹی کو دینے کی اجازت دی ہے،بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ مذاکرات کیلئے تیسری نشست ضرور ہونی چاہئے،بانی نے کہامذاکراتی ٹیم کی ملاقات اس کے بعد نہ کروائی تو مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکیں گے۔

تحریک انصاف کی جانب سے مذاکراتی ٹیم کے سامنے گرفتار کارکنوں کی  رہائی،9مئی اور 26نومبر پر جوڈیشل کمیشن بنانے کے مطالبات رکھے گئے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں