میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ایس ایل، 10 غیر ملکی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز سامنے آ گئیں

پی ایس ایل، 10 غیر ملکی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز سامنے آ گئیں

ویب ڈیسک
بدھ, ۸ جنوری ۲۰۲۵

شیئر کریں

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز سامنے آ گئیں۔آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر، میتھیو شارٹ، شان ایبٹ، نیوزی لینڈ کے مارک چیپمین اور بنگلادیش کے مستفیض الرحمٰن پی ایس ایل ڈرافٹ کے لیے پلاٹینم کیٹیگری میں شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق مجیب الرحمٰن، شکیب الحسن، کرس لین، ڈیرل مچل، ایڈم ملن، ٹم ساؤتھی، کوشال مینڈس اور ڈیوڈ ویلے بھی پلاٹینم کیٹیگری میں شامل ہیں۔عثمان خواجہ، زیک کرالی، جیسن رائے ، مائیکل بریسویل، ایلیکس ہیلز سمیت 40 غیر ملکی کھلاڑی پلاٹینم کیٹیگری میں شامل ہیں۔6 غیر ملکی کھلاڑی صرف پلاٹینم کیٹیگری میں ہی منتخب ہونے کے لیے دستیاب ہیں جبکہ دیگر کھلاڑی پلاٹینم میں منتخب نہ ہونے کے بعد ڈائمنڈ اور گولڈ میں بھی دستیاب ہیں۔آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بیٹر ایلیکس کیری ڈائمنڈ کیٹیگری کا حصہ ہیں۔ ڈائمنڈ کیٹیگری میں 87 غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل ڈرافٹ کے لیے دستیاب ہیں۔گولڈ کیٹیگری میں 165 غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل 10 ڈرافٹ کے لیے رجسٹر ہوئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں