ڈی چوک سے فرارہونے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے،بشریٰ بی بی
شیئر کریں
بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے کہا ہے کہ بھاگنے والی عورت نہیں، ڈی چوک پر مجھے اکیلا چھوڑ دیا گیا تھا،جو اکیلے چھوڑ کرچلے گئے ان کے خلا ف کارروائی ہونی چاہیے۔بشری بی بی نے چارسدہ کا دورہ کرکے ڈی چوک میں احتجاج کے دوران مبینہ طور پر جاں بحق ہونے والے کارکنوں کے لواحقین سے ملاقات کی اور ایک ایک کروڑ روپے کے چیک حوالے کیے۔ کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اتنے دنوں سے شہادتوں کی وجہ سے تکلیف میں تھی، مجھے سمجھ نہیں آرہا تھا کہ لوگ اتنا جھوٹ کیوں بول رہے ہیں، میں بھاگنے والی عورت نہیں ہوں، جو خان کے لیے نکلے ان کو تو بالکل بھی اکیلا چھوڑ کر نہیں جاسکتی۔انہوں نے کہا کہ کسی کو نہیں پتہ تھا کہ میری گاڑی کون سی ہے، ساڑھے 12 بجے تک میں ڈی چوک میں اپنی گاڑی میں بالکل اکیلی تھی، اس کے بعد بہت سے گاڑیاں آئی تھی کیونکہ ڈی چوک کو زبردستی خالی کرایا جارہا تھا۔انہوں نے کہا کہ بی بی وہاں سے نہیں ہٹی تھی کیوں کہ خان نے کہا تھا کہ ہٹنا نہیں، میں نے سب کو کہا کہ مجھے اکیلا نہیں چھوڑنا لیکن سب نے مجھے اکیلے چھوڑ دیا تھا اور میں وہاں بالکل اکیلی تھی۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ جب میں ڈی چوک سے نہیں جارہی تھی تو میری گاڑی پر سیدھی فائرنگ کی گئی۔