میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاک سری لنکاتعلقات متاثر نہیں ہوں گے، سری لنکن ہائی کمشنر

پاک سری لنکاتعلقات متاثر نہیں ہوں گے، سری لنکن ہائی کمشنر

ویب ڈیسک
منگل, ۷ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان میں تعینات سری لنکن ہائی کمشنر موہن وجے وکرمہ نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں فیکٹری ورکرز کی جانب سے سری لنکن فیکٹری مینیجر کو تشدد کر کے ہلاک کرنے اور لاش کو آگ لگانے کے واقعہ سے پاکستان اور سری لنکا کے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔پاکستان تحریک انصاف کے ایک وفد سے ملاقات کے بعد اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے کہا ہے کہ اس ملک میں کسی سری لنکن شہری کیلئے ایسا کوئی واقعہ مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کا یقین ہے کہ یہ واقعہ ہمارے ملک یا ہمارے مذہب کو نشانہ بنانے کے لیے نہیں تھا بلکہ ایک انفرادی واقعہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم خوش ہیں کہ حکومت پاکستان نے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا وعدہ کیا ہے اور ہم نے دیکھا ہے کہ بڑی تعداد میں لوگوں کو گرفتار کیا گیا، ریمانڈ دیا گیا اور قانونی کارروائی پر عمل کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس واقعے کی وجہ سے ہم دونوں ممالک کے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے، ہمارے تعلقات اس وقت سے ہیں جب ہم نے آزادی حاصل کی تھی اور اس کے بعد سے پاکستان ہمارا اچھا دوست رہا ہے ، جو ہمیشہ ہماری مدد کو آیا ہے۔سری لنکن ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ ہمیں پورا یقین ہے کہ حکومت پاکستان اس واقعے سے اس طرح سے نمٹے گی کہ متاثرہ خاندان کو انصاف مل سکے۔انہوں نے کہا کہ ہم حکومتی سطح پر بات چیت کررہے ہیں کہ پریانتھا جس کمپنی میں ملازم تھے وہاں سے ان کے خاندان کو معاوضہ مل سکے۔اسی موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سری لنکن شہری کے ساتھ پیش آئے واقعے پر معذرت اور تعزیت کرنے آئے تھے جس کی ہمیں بہت شرمندگی ہے کہ واقعہ پیش آیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی یہ ذہنیت نہیں ہے اور خود سری لنکن ہائی کمشنر نے اس بات کو تسلیم کیا کہ 99 فیصد پاکستانی نے اس واقعے کی مذمت کی ہے۔ان کا کہا کہ پاکستانی عدنان ملک ہے جنہوں نے پریانتھا کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں