سندھ کے مشہور کافی گو شاعر حضرت سید مصری شاہ امام رضوی ؒ کا سالانہ114واں عرس مبارک کی تقریبات جاری
شیئر کریں
نیاز خاصخیلی (ٹنڈوالہیار)
حضرت سید مصری شاہ امام رضوی ؒ کا تعلق ٹنڈوالہیار کے ٹاو¿ن نصرپور شہر سے ہے، آپ کو قدرتی طور پر بشارت ہوئی کہ دنیا سے لاتعلقی کرکے خدا واحد کی واحدانیت کو روح کی تسکین کےلیے عبادت کریں۔اور اس کی تلاش کےلیے دنیا سے تمام تر رابطے چھوڑ کر صرف خدا کی جستجو میںاپنے آپ کو مگن کرکے تمام زندگی دنیا میں رہ کر مخلوق خدا کی بھلائی اور خدمت کےلیے جدوجہد کرتے رہیں ۔اس فرشتہ صفت انسان کی پیدائش 114سال قبل نصر پور سٹی میں سید گھرانے میں سید بلند شاہ کے گھر ہوئی ۔ان کا سلسلہ گزشتہ 7ویں پیڑھی سے سید ہاشم شاہ سے ملتا ہے ۔مصری امام چھوٹی عمر سے ہی اپنے والد کی شفقت سے محروم ہوگئے تھے۔جس کے بعد انہوں نے اپنے بڑے بھائی سید فتح شاہ کی زیر نگرانی اور سرپرستی میں 25سال کی عمر تک تربیت حاصل کی ۔آپ وادی سندھ کے نامور شاعروں میں شمار کیے جاتے تھے ۔ہمیشہ آپ نے صوفیانہ تعلیم اور اللہ ورسو ل ﷺکے احکامات کی سربلندی کےلیے جستجو کی، اللہ رب العزت کی نگاہ کرم کے سبب آپ نے ہمیشہ ظالموں کےخلاف جنگ بھی کی اور اپنے صوفیانہ کلام کے ذریعے لوگوں کو دین اسلام کی طرف متوجہ کیا اور مذہبی فرقہ بندی سے بالا تر ہوکر ایک ایسے مذہب کو تقویت دی جس میں ذات وپات کا کوئی فرق موجود نہیںتھا ۔صرف انسانیت کےلیے انسان کی خدمت اور اصلاح کےلیے روحانی روایت کو بیدار رکھا اور اپنے رب کی واحدانیت کی لازوال صوفیانہ کلام کے ذریعے اللہ کی بندگی کرتے رہے ۔آپ کی فقیرانہ طبیعت اور ان کا کردار واخلاق اور گفتگو ادبی اور روحانی اور اللہ رب العزت کی جانب سے معجزاتی زندگی کے سبب آپ کے مرید وخادم اور علاقے کے افراد حضرت سید مصری شاہ امام رضوی کی دعا کے طلب گاررہا کرتے تھے ۔آپ میٹھی آواز اور بہترین اخلاق سے مالا مال تھے شاعری اور کافیوں کا درس دیتے رہے اور آج تک بھی صوفیانہ کلام کے بادشاہ کہلاتے ہیں ۔آپ کی ساری زندگی مخلوق خدا کی خدمت میں گزری۔ سید خاندان اور آپ کے سجادہ نشین آپ کی تعلیمات کو فروغ دینے کےلیے مسلسل جدوجہد کررہے ہیں ۔
گزشتہ دنوں سندھ کے مشہور کافیوں کے شاعر حضرت مصری شاہ امام رضوی کا 114واں عرس کی سالانہ 3روزہ تقریبات کا آغاز ہوگیا۔حضرت مصری شاہ امام رضوی سندھ کے تاریخی شہر نصر پور میں مدفون ہیں جن کے سجادہ نشین سید مرید علی شاہ رضو ی ، ولی عہد سید غلام قادر شاہ رضوی ،سید مہتاب شاہ رضوی ،سید جواد حسین شاہ رضوی ،فقیر نواب ،امداد علی خان لغاری ،ریاض عمرانی اور دیگر نے درگاہ پر چادر چڑھاکر عرس کی3روزہ تقریبات کا افتتاح کیا ۔ مریدوں کی بڑی تعداد میںملک کے کونے کونے سے درگاہ مصری شاہ پر آنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ تقریبات میںملک کے مشہور ومعروف گلوکار صوفیانہ کلام اور حضرت مصری شاہ امام رضوی کا عارفانہ کلام پیش کریں گے۔اس کے علاوہ ملاکھڑا ،گھڑسواری کے مقابلے ،ادبی کانفرنس کے علاوہ مختلف شعبہ جات میں نمایا ں کارکردگی پیش کرنےوالے فنکاروں اور زندگی کے دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد میں مصری شاہ ایوارڈ بھی تقسیم کیے جائیں گے ۔آج ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار رشید احمد زرداری مصری شاہ امام رضوی کی درگاہ پر حاضری دیں گے ۔