میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہیرو ٹاورز شاپنگ مال کے الاٹیز اینٹی کرپشن پہنچ گئے

ہیرو ٹاورز شاپنگ مال کے الاٹیز اینٹی کرپشن پہنچ گئے

ویب ڈیسک
بدھ, ۷ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) ہیرو ٹاورز شاپنگ مال میگا اسکینڈل کے الاٹیز اینٹی کرپشن پہنچ گئے، درخواستیں جمع، اینٹی کرپشن کا تحقیقات شروع کرنے کا عندیہ، موصول درخواستوں کے جائزے کے بعد تحقیقات متعلق فیصلہ کیا جائیگا، اینٹی کرپشن ذرائع، اینٹی کرپشن ہیرو اسکوائر کی تعمیرات کو پہلے ہی غیرقانونی دی چکی، تفصیلات کے مطابق ہیرو بلڈرز اینڈ ڈوولپرز گروپ کے ہیرو ٹاورز شاپنگ مال میگا اسکینڈل کے متاثر الاٹیز نے کمپنی کے خلاف کارروائی کیلئے اینٹی کرپشن کے پاس درخواستیں جمع کروادین ہیں، روزنامہ جرات کو متاثر الاٹیز نے بتایا کہ انہوں نے عدالت میں درخواستیں داخل کرنے ساتھ تحقیقاتی اداروں کو بھی درخواستیں دے دی ہیں، دوسری جانب اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق ہیرو گروپ کے ہیرو ٹاورز شاپنگ مال متعلق دروخواستین موصول ہو چکی ہین، جبکہ ہیرو گروپ کے خلاف متعدد انکوائریز بھی موجود ہیں اور موصول ہونے درخواستوں جا جائزہ لے کر مزید کارروائی کی جائیگی، یاد رہی کہ اینٹی کرپشن نے ہیرو اسکوائر کی تحقیقات کے دوران ہیرو اسکوائر کی تعمیرات کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے ہیرو اسکوائر کے اونر سمیت ایس بی سی اے کے افسران کے خلاف کارروائی کی سفارش کی تھی.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں