میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جاتی امرا پر چسپاں نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کااشتہار پھاڑ دیا گیا

جاتی امرا پر چسپاں نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کااشتہار پھاڑ دیا گیا

ویب ڈیسک
منگل, ۱۴ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

جاتی امرا پر لگا سابق وزیراعظم نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کا اشتہار پھاڑ دیا گیا، توشہ خانہ کیس میں نیب کی جانب سے جاتی امرا پر اشتہار چسپاں کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کا نوٹس ان کی رہائش گاہ پر چسپاں کر دیا، اشتہاری قرار دینے کا نوٹس ماڈل ٹاون لاہور اور جاتی عمرہ رائونڈ نواز شریف کی رہائش گاہ پر چسپاں کیا گیا ہے۔جس کے بعد جاتی امرا پر لگا نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کا اشتہار پھاڑ دیا گیا، نیب ذرائع کے مطابق پبلک مقامات پر بھی نواز شریف کو اشتہاری قرار دیے گئے نوٹسز لگائے جائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں