میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایس بی سی اے حیدرآبادمیں پھر ڈپلومہ ہولڈرافسران تعینات

ایس بی سی اے حیدرآبادمیں پھر ڈپلومہ ہولڈرافسران تعینات

ویب ڈیسک
منگل, ۷ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد میں دوبارہ ڈپلومہ ہولڈر افسران تعینات، کرپشن کے سنگین الزامات کا سامنے کرنے والے عرس ڈاوچ پر چارجز کی بارش، تعلقہ دیہی، تعلقہ قاسم آباد سمیت تین اضلاع کا ڈپٹی ڈائریکٹر مقرر، مقصود اور مقبول احمد کو بھی مقرر کردیا گیا، رینجل ڈائریکٹر موقف دینے سے گریزاں، تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد میں ایک بار پھر ڈپلومہ ہولڈر افسران کا راج قائم ہوگیا ہے، کچھ عرصہ قبل لاڑکانہ تبادلہ کئے گئے ڈپلومہ ہولڈر عرس ڈاوچ کو دوبارہ حیدرآباد میں تعینات کردیا گیا، کرپشن کے سنگین الزامات کا سامنے کرنے والے عرس ڈاوچ کو بیک وقت ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقہ قاسم آباد، تعلقہ دیہی، ضلع ٹنڈوالہیار ،مٹیاری اور دادو کا ڈپٹی ڈائریکٹر بھی بنا دیا گیا ہے، جبکہ تعلقہ قاسم آباد کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ون الطاف زرداری کا جوہی تبادلہ کردیا گیا ہے، اسی طرح اسسٹنٹ ڈائریکٹر ون تعلقہ سٹی جمیل چانڈیو کا سجاول تبادلہ کرکے مقصود کو ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقہ سٹی، بدین اور ٹنڈو محمد خان کا ڈپٹی ڈائریکٹر بنا دیا گیا ہے، جبکہ تعلقہ دیہی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ون عمیر مہیسر کو ہٹا کر عرس ڈاوچ کو تعلقہ دیہی کا چارج دے دیا گیا ہے، مقبول احمد کو لطیف سمیت جامشورو، ٹھٹھہ اور سجاول کا ڈپٹی ڈائریکٹر مقرر کردیا گیا ہے، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد میں عدالتی احکامات کے خلاف ڈپلومہ ہولڈر افسران دوبارہ مقرر کردیے گئے، جبکہ کرپشن کے سنگین الزامات کا سامنا کرنے والے عرس ڈاوچ پر عہدوں کی بارش کردی گئی ہے، عرس ڈاوچ بھاری رشوت کے عوض غیرقانونی تعمیرات کی اجازت دینے سمیت دیگر الزامات ہیں اور اینٹی کرپشن میں بھی متعدد تحقیقات زیر تفتیش ہیں، اس حوالے سے روزنامہ جرأت کی جانب سے نئے مقرر ریجنل ڈائریکٹر عبدالحمید زرداری سے موقف لینے کیلئے متعدد بار کالز کی گئیں، لیکن انہوں نے کال اٹینڈ نہیں کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں