میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ظلم کی رات جلد ختم ہونیوالی ، مجھ پر لگایا گیا الزام جعلی ہے ،رانا ثنااللہ

ظلم کی رات جلد ختم ہونیوالی ، مجھ پر لگایا گیا الزام جعلی ہے ،رانا ثنااللہ

ویب ڈیسک
هفته, ۷ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار پاکستان مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدررانا ثنا اللہ نے ایک بار پھر حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ظلم کی رات جلد ختم ہونیوالی ہے اور مجھ پر لگایا گیا الزام بھی جعلی ہے ،کفر کی حکومت چل سکتی ہے لیکن ظلم کی حکومت نہیں چل سکتی۔ جوڈیشل کمپلیکس کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ظلم کی رات بہت جلد ختم ہونے والی ہے ، مجھ پر لگایا گیا الزام جعلی اور یہ فراڈ کیس ہے ، سیاسی مخالفین کو جیلوں میں بند کرنا اور جیلوں میں ایذا پہنچانا، اس کے علاوہ حکومت کو کوئی کام نہیں ہے ۔ رانا ثنا اللہ نے کہا انہوں نے سیاسی انتقام کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا، کفر کی حکومت چل سکتی ہے لیکن ظلم کی حکومت نہیں چل سکتی، ظلم کی حکومت زیادہ دیر نہیں رہ سکتی، حکمران ظالم ٹولہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شرم کی بات ہے کہ ریاست ذاتی مقاصد کے لیے مجھ پر منشیات کے مقدمات بنا رہی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں