میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فضائی سرحدوں کی موثر نگرانی کے لیے مزید 9 جدید ریڈار نصب

فضائی سرحدوں کی موثر نگرانی کے لیے مزید 9 جدید ریڈار نصب

ویب ڈیسک
هفته, ۷ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

پاک بھارت کشیدگی کے باعث ملکی فضائی سرحدوں کی موثر نگہبانی و نگرانی کے لیے مزید 9 جدید ریڈار نصب کر دیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق ملکی فضائی سرحدوں کی موثر نگہبانی و نگرانی کے لیے مزید 9 جدید ریڈار سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک کے اہم مرکزی ایئرپورٹس پر نصب کیے ہیں۔نصب کیے جانے والے جدید ریڈارکے بعد ملکی فضائی سرحدوں اور فضائی حدود کی موثر حفاظت اور نگرانی کی جا سکے گی، یہ ریڈار پہلے لگائے جانے والے ریڈار کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ وسیع رینج رکھتے ہیں۔نئے ریڈار کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ، لاہور اور اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹس کے علاوہ روجھان، پسنی، لک پاس میں لگائے گئے ہیں، لگائے گئے ریڈار میں سے 3 پرائمری سرویلنس ریڈار اور6 سیکنڈری سرویلنس ریڈارشامل ہیں جو چیک ری پبلک اور اسپین میں تیار کیے گئے ہیں۔نئے لگائے گئے تمام ریڈار مکمل طور پر آپریشنل ہیں، کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے مرکزی ایئر ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کے ساتھ منسلک کر د یئے گئے ہیں جن کے لگنے کے بعد سول ایئر ٹریفک کی نگرانی اور حفاظت کی رینج مزید بڑھ جائے گی۔واضح رہے کہ غیر فوجی فضائی آپریشنزکا ریگولیٹر ہونے کے ناطے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستانی ایئر اسپیس (فضائی حدود)میں فضائی ٹریفک محفوظ اور رواں رکھنے کا ذمہ دار ہے تاکہ اس کے فضائی حدود اور ملکی فضائی حدودکے اوپر سے گزرنے والے طیاروں کے لئے کسی قسم کا رسک نہ ہونے کے برابر ہو جائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں