میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی عبوری ضمانت میں 21 ستمبر تک توسیع

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی عبوری ضمانت میں 21 ستمبر تک توسیع

ویب ڈیسک
هفته, ۷ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

سیشن کورٹ نے سابق وزیراعظم نوار شریف کے داماد کیپٹن(ر ) صفدر کی عبوری ضمانت میں 21 ستمبر تک توسیع کر دی اور انہیں اپنے خلاف مقدمے کی تفتیش میں شامل ہونے کا حکم دے دیا۔ ہفتہ کو کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے اپنے خلاف مقدمے میں گرفتاری کے خدشے پر ضمانت کی درخواست دائر کی جس پر ایڈیشنل سیشن جج تجمل شہزاد نے ان کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اپنے وکلا کیساتھ عدالت میں پیش ہوئے ۔ درخواست ضمانت میں نشاندہی کی گئی کہ پولیس نے ان کی بیوی کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد پولیس اہلکاروں سے ہاتھ پائی کا مقدمہ درج کیا ۔درخواست ضمانت میں دعویٰ کیا گیا کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کیخلاف حقائق کے برعکس سیاسی بنیادوں پر مقدمہ درج کیا ہے ۔ وکیل نے یہ خدشہ ظاہر کیا کہ ان کے موکل کو گرفتار کرلیا جائے گا، اس لیے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ضمانت منظور کی جائے ۔ عدالت نے کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار نہ کرنے کے عبوری حکم میں توسیع کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا کہ تفتیش مکمل کر کے رپورٹ عدالت میں پیش کرے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں