میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ، ضیاء کالا تنگ گلیوں میں ناجائز تعمیرات کاماہر نکلا

سندھ بلڈنگ، ضیاء کالا تنگ گلیوں میں ناجائز تعمیرات کاماہر نکلا

ویب ڈیسک
بدھ, ۷ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میںسابق انسپکٹر ضیاء کالا نے دھوم مچادی ہے ، لیاقت آباد کی تنگ گلیوں میں عمارتوں کی تعمیر سے ڈپٹی ڈائریکٹر اویس کی لاٹری نکل آئی مگر علاقے میں بارشوں نے سیوریج سسٹم کی تباہی کو عیاں کردیا ہے ، اس وقت تنگ گلیوں کی قائم عمارتوں سے لیاقت آبا د میں جگہ جگہ گندے پانی کے تالاب بنے ہوئے ہوئے اور گندگی کے ڈھیر لگ چکے ہیں ، سندھ بلڈنگ کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرشید سولنگی نے عمارتوں کے جنگل پر چشم پوشی اختیار کررکھی ہے جبکہ مافیا نے ضیاء کالا کی سرپرستی میں غیرقانونی کمرشل تعمیرات قائم کروانے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے ، کمزور اور ناقص عمارتوں کی تعمیر کااندازہ اس وقت تعمیر ہونے والی ناجائز تعمیرات سے لگایا جاسکتا ہے ، پلاٹ نمبر 5/815 ،8/569،7/523 اور16/26 پر کمرشل تعمیرات کی اجازت دے دی گئی ہے لیکن ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی انتظامیہ دانستہ برابر کی حصہ دار بنی ہوئی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں