میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
طالبان نے پاک افغان سرحد ہر قسم کی نقل و حرکت کیلئے بند کر دی

طالبان نے پاک افغان سرحد ہر قسم کی نقل و حرکت کیلئے بند کر دی

ویب ڈیسک
هفته, ۷ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

طالبان نے پاکستان، افغانستان کی سرحد کو ا سپین بولدک کے مقام پر ہر قسم کی نقل و حرکت کے لیے بند کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے افغان طالبان کے قندھار کے کمشنر حاجی وفا کی جانب سے ایک پمفلٹ جاری کیا گیا ہے جس میں سرحد کی بندش کا اعلان کیا گیا ہے۔اس پمفلٹ میں کہا گیا ہے کہ جمعے کے روز سے ا سپین بولدک میں ویش کے مقام پر سرحد پاکستان اور افغانستان آنے جانے والے تمام افراد کے لیے بند کی جاتی ہے۔طالبان کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ جب تک پاکستان ایسے افغان پناہ گزینوں کو آنے جانے کی اجازت نہیں دیتا جن کے پاس مطلوبہ دستاویزات موجود ہیں، تب تک یہ سرحد بند رہے گی۔دریں اثنا طالبان نے ایرانی سرحد کے قریب مغربی صوبے نیمروز کے مرکز پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ افغان رپورٹس کے مطابق نیمروز کے گورنر اپنے ساتھیوں سمیت ایران چلے گئے ہیں۔ دوسری پیشرفت میں طالبان شمالی جوزجان صوبے کے مرکز شبرغان میں داخل ہوگئے ہیں اور داخل ہونے کے بعد انہوں نے سابق نائب صدر مارشل عبدالرشید دوستم کے گھر پر قبضہ کرلیا ہے۔افغانستان میں حالیہ ہفتوں میں لڑائی میں شدت آئی ہے اور طالبان کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے ملک کے 421 اضلاع میں 260 اضلاع پر اپنا کنٹرول حاصل کرلیا ہے کہ امریکہ کے جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے سربراہ جنرل ملی نے کہا ہے کہ طالبان کا اس وقت آدھے افغانستان پر قبضہ ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں