میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آئین کی بالادستی کو برقرار رکھا جائے گا،فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ

آئین کی بالادستی کو برقرار رکھا جائے گا،فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ

منتظم
پیر, ۷ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورکمانڈر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن ردالفساد کے مثبت نتائج مرتب ہورہے ہیں۔فوجی سربراہ نےآپریشن فور کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہدہشت گردی کوشکست دینے کے لیے کوششیں جاری رہیں گی اور قومی اداروں کے ساتھ مل کردہشت گردوں کوشکست دیں گے جب کہ آئین اورقانون کی بالادستی کو ہر صورت برقراررکھا جائے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی، جس میں اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران خطے اور بالخصوص افغانستان کی سیکیورٹی صورتحال بھی زیر غور آئی۔فوجی سربراہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دیرپا قیام امن کے لیے ہم افغانستان کے ساتھ اعتماد پر مبنی تعاون کے خواہاں ہیں۔اجلاس میںعلاقائی امن اور سیکیورٹی کے حوالے سے عزم کا اظہار کیا گیا۔قومی سلامتی اور سیکیورٹی کے حوالے سے پاک فوج کی خدمات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے فوجی سربراہ نے دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے مشترکہ کوششوں کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
پاک فوج کے سربراہ نے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ کوششوں سے ہی آئین اور قانون کی عملداری قائم ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں