میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کلبھوشن کے بعد’’را‘‘ کا دوسرابڑادہشت گرد نیٹ ورک پکڑلیا

کلبھوشن کے بعد’’را‘‘ کا دوسرابڑادہشت گرد نیٹ ورک پکڑلیا

ویب ڈیسک
بدھ, ۷ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بھارتی دہشت گرد نیٹ ورک کو توڑ دیا گیا ہے ، لاہور دھماکے سے متعلق مزید ثبوت اور تانے بانے سامنے لائیں گے، ناراض بلوچوں سے باقاعدہ مذاکرات پر کام شروع کردیا ، ہندوستان سے رابطہ کرنے والوں سے بات نہیں ہوگی،اوورسیز پاکستانیوں کوووٹ کا حق دلوانا چاہتے ہیں ، کابینہ کو الیکٹرونک ووٹنگ مشین پر پیشرفت سے آگاہ کیا ،15 جولائی تک الیکٹرونک ووٹنگ مشین کا نظام تیار کرلیا جائے گا، وزیراعظم نے پروٹوکول میں کمی کی ہدایت کی ہے، وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ کابینہ نے لاہور میں بم دھماکے کا نیٹ ورک بے نقاب کرنے پر پولیس حکام کو مبارکباد دی بہت جلد اس دہشت گردی کے نیٹ ورک کے مزید ثبوت اورتانے بانے سامنے لائیں گے ، کابینہ نے اس پر بڑے اطمینان کا اظہار کیا ہے،بم دھماکے میں ملوث اہم ملزمان قانون کی گرفت میں آچکے ہیں ۔ کلبھوشن یادیو کے بعد انڈیا کا دوسرا بڑا نیٹ ورک بے نقاب ہوا ہے اس کے ساتھ ساتھ بلوچستان میں بھی بھارت کے نیٹ ورک کو بڑی کامیابی سے توڑا ہے۔ امید ہے اس کے نتیجے میں پاکستان میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئے گی۔ وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ بلوچستان کے ناراض بلوچوں سے مذاکرات کیے جائیں گے تاہم ناراض بلوچوں سے مذاکرات پر کام شروع کردیا گیا ہے ان عناصر سے بات چیت ہوگی جو بھارت سے رابطے میں نہیں ہیں۔ انشاء اللہ بلوچستان جلد امن کا گہوارہ بنے گا ۔ بلوچستان سی پیک کے ثمرات سے استفادہ کرے گا۔ وزیراعظم کا گذشتہ روزگوادر کا دورہ اس بات کا شاہد ہے کہ ہم سی پیک کو کتنی اہمیت دیتے ہیں۔ کابینہ اجلاس میں حسب معمول الیکٹرانک مشینوں پر بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزراء ، وزرائے مملکت اور دیگر شخصیات کے پروٹوکول اور سکیورٹی کے حوالے سے معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ اس حوالے سے نظام کا ازسرنو جائزہ لیا جائے اور پروٹوکول میںکمی لائی جائے ۔ جہاں پروٹوکول زیادہ ہوگا وزیراعظم ایکشن لیں گے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ وفاقی وزراء اور باقی جن کو اجازت دی گئی صرف انہی کو یہ جھنڈا لہرانے کی اجازت ہے اس حوالے سے کابینہ کے آئندہ اجلاس میں وزیراعظم تفصیلی پالیسی لائے گا۔ کابینہ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی آرڈیننس 2021 اور پاکستان ایئررپورٹس اتھارٹی آرڈیننس2021 کی منظوری دی ہے، سول ایوی ایشن کو ایک ریگولیٹری اتھارٹی بنا دیا گیا ہے اور ایئررپورٹس پر سروسز کیلئے ایک علیحدہ باڈی بنے گی۔ کابینہ نے فاٹا کے اے زون میں شامل تمام علاقوں میں تھری اور فور جی کی سہولت کی فراہمی کی ہدایت کی ہے بلوچستان پیمرا کونسل آف کمپلینٹ کے ارکان کی نامزدگی کی منظوری دی گئی ۔ عالمی جریدے اکانومسٹ نے پاکستان کو کورونا کا مقابلہ کرنے والا بہترین ملک قرار دیا ہے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ جلد پاکستانی عوام کو چھوٹی گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی خوشخبری دیں گے۔ دس سال میں پہلی بار کرنٹ اکائونٹ خسارے کی بجائے سرپلس میں غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہوچکے ہیں۔بینک نجی شعبے کو ریکارڈ قرض فراہم کررہے ہیں جس سے نئی صنعتیں قائم ہوں گی۔ ٹیکس محصولات4.7 کھرب روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ چکے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں