میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر ایک کروڑ60 لاکھ ڈالر کم ہوگئے

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر ایک کروڑ60 لاکھ ڈالر کم ہوگئے

ویب ڈیسک
جمعه, ۷ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائرایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر کمی سے 9 ارب 10 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کی سطح پرآگئے ۔ اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردیے ، 31 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 60 لاکھ کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد سرکاری ذخائر کا حجم 9ارب 10 کروڑ 95 لاکھ ڈالر ہوگیا۔اعدادوشمار کے مطابق 31 مئی کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت14 ارب 21 کروڑ56 لاکھ ڈالر کی سطح پرتھی۔اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق ملک میں کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب10 کروڑ61 لاکھ ڈالر کے زرمبادلہ ذخائر موجود ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں