کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا جن بے قابو پانچ ماہ میں 37 ہزار وارداتیں، 255 شہری جاں بحق
شیئر کریں
شہرقائد میں گزشتہ پانچ ماہ کے دوران اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں سمیت فائرنگ کے دیگر واقعات میں 255 شہری جاں بحق ہوگئے سی پی ایل سی کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رواں سال کے پانچ ماہ میں مجموعی طور پراسٹریٹ کرائمزکی 37 ہزار 16 وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں، جس کے دوران شہری 24ہزار161 موٹرسائیکلیں جبکہ 919 گاڑیاں چوری واسلحے کے زورپرچھینی گئیں اور 11 ہزار936 شہریوں کوان کے قمیتی موبائل فون سے محروم کردیاگیا۔رپورٹ کے مطابق مئی میں کے مہینیمیں مجموعی طورپراسٹریٹ کرائمزکی 7 ہزار 843 وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔ مئی میں شہرقائد کے شہریوں سے 5 ہزار210 موٹرسائیکلیں اسلحے کے زورپرچھینی اورچوری کی گئی، رواں سال سب سے زیادہ موٹرسائیکلیں مئی کے مہینے میں ہی چھینی و چوری کی گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق مئی میں 2ہزار472 شہریوں کوان کے قیمتی موبائل فون سے محروم کردیا گیا جبکہ 167 گاڑیاں چوری اورچھینی بھی گئیں، اسی ماہ کے دوران بھتہ خوری کے3 واقعات رپورٹ بھی ہوئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ پانچ ماہ کے دوران اغوا برائے تاوان کی 2 ،بھتہ خوری کی8 واقعات اورایک بینک ڈکیتی کی واردات رپورٹ ہوئی ہے،سی پی ایل سی رپورٹ کے مطابق مئی کے مہینے میں شہرمیں قتل وغارت گری کے واقعات میں69 افراد ہلاک ہوئے رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ شہر میں مجموعی طور پرقتل غارت گری کے واقعات میں 255 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔