میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نواز شریف گولی دے گئے جس پر وزیر اعظم کو بھی دکھ ہے ، وزیر داخلہ

نواز شریف گولی دے گئے جس پر وزیر اعظم کو بھی دکھ ہے ، وزیر داخلہ

ویب ڈیسک
پیر, ۷ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف گولی دے گئے جس پر وزیر اعظم کو بھی دکھ ہے ، عمران خان کے خلاف کوئی اپوزیشن نہیں دیکھ رہا، نکھٹو بے کار قسم کی اپوزیشن ہے، وزیر اعظم مقدر کا سکندر ہے،اپوزیشن جماعتوں کے درمیان جوتیوں میں دال بٹ رہی ہے، ’15 روز کی مدت گزر گئی، ای سی ایل سے متعلق شہباز شریف کی کوئی درخواست نہیں ملی، جہانگیر ترین کے پورے ووٹ بجٹ کی منظوری میں عمران خان کو پڑیں گے،عمران خان کی حکومت میں مزدوروں کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ خطے کے دیگر ممالک کے نسبت پاکستان میں ویکسینیشن کی صورتحال بہتر ہے اور لوگوں میں اب اس کا رجحان پیدا ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے لوگ ویکسینیشن کے خلاف تھے اور اس کے خلاف پروپیگنڈا ہورہا تھا تاہم اب دنیا ویکسینیشن کی جانب جارہی ہے اور یہ کم سے کم مدت میں مکمل کی جائے گی۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جنرل حماد، وفاقی وزیر اسد عمر اور خاص کر وزیراعظم عمران خان کو کریڈٹ دوں گا کہ اس قسم کی معیشت میں بھی ویکسینیشن کرائی جارہی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت میں بالخصوص اتر پردیش، مہاراشٹر، سی پی کی صورتحال دیکھیں وہاں بورڈ لگے ہوئے ہیں کہ 7 روز تک ویکسینیشن نہیں ہوسکتی لیکن پاکستان میں کہیں نو ویکسینیشن کا بورڈ نہیں لگا۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران، سعودی عرب کی جانب سے صرف مخصوص ویکسینیشن کو منظوری دینے پر متعلقہ حکام سے بات کریں گے وہ اس مسئلے کو خود دیکھ رہے ہیں۔ترین گروپ کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ میں اس ملک میں عمران خان کی کوئی اپوزیشن نہیں دیکھ رہا، اتنی نااہل، نالائق اور نکمی اپوزیشن میں نے نہیں دیکھی کہ دسمبر میں انہوں نے ڈیڈ لائن دی تھی اور اب بجٹ بھی پیش ہونے جارہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں