میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلڈر مافیا نے تاریخی ورثہ کی حامل عمارتیں مسمار کردیں

بلڈر مافیا نے تاریخی ورثہ کی حامل عمارتیں مسمار کردیں

ویب ڈیسک
بدھ, ۷ مئی ۲۰۲۵

شیئر کریں

 

چیف سیکریٹری کا ایکشن،ڈی جی ایس بی سی اے اسحق کھوڑوکو شوکاز نوٹس

کراچی میں بلڈر مافیا نے تاریخی ورثہ قرار دی گئی عمارتیں مسمار کردیں، چیف سیکریٹری سندھ نے نوٹس لے کر ڈی جی ایس بی سی اے اسحاق کھوڑو کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا، دو افسران کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم جاری۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کے حکم پر کمشنر کراچی نے خارس ہاؤس کی غیر قانونی مسماری پر تحقیقات مکمل کر لی ہے ، تحقیقات مکمل ہونے کے بعد چیف سیکرٹری سندھ نے تاریخی عمارت مسمار کرنے پر ایس بی سی اے کے ڈائریکٹر ساؤتھ اشفاق حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر ساؤتھ آغا کاشف اور جائیداد کی مالک کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم جاری کیا، ایس بی سی اے کے ڈائریکٹر جنوبی اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنوبی کو معطل کرنے کا حکم دیا ہے ، اس کے علاؤہ محکمہ ثقافت کی گریڈ 18کی افسر پرہ منگی کو بھی معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ۔ کمشنر کراچی نے تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ خارس ہاؤس کی مسماری میں ایس بی سی اے افسران نے جان بوجھ کر قوانین کی خلاف ورزی کی،تاریخی عمارت کو جان بوجھ کر عید کی تعطیلات کے دوران مسمار کیا گیا۔ رپورٹ میں عمارت کی مسماری میں ثقافت و ورثہ محکمہ کو نظر انداز کرنا سنگین غفلت قرار دی گئی ہے ، خارس ہاؤس کیس میں سرکاری افسران اور مالک جائیداد کی ملی بھگت تھی، مسماری کے دوران ایس بی سی اے نے عدالتی حکم کا غلط حوالہ دیا۔ جبکہ چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کا تمام تاریخی عمارتوں کا سروے اور نقشہ سازی کا حکم جاری کیا ہے ، چیف سیکریٹری سندھ کی محکمہ ثقافت کو تاریخی عمارتوں کی ویجیلنس کرنے کی ہدایت کی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں