میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
این آئی سی ایل ، غیر قانونی بھرتیاں، 2 ارب کی مالی بے ضابطگیاں

این آئی سی ایل ، غیر قانونی بھرتیاں، 2 ارب کی مالی بے ضابطگیاں

ویب ڈیسک
منگل, ۷ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

(خصوصی رپورٹ) این آئی سی ایل میں دو ارب روپے سے زائد کا میگا کرپشن اسکینڈل، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کا وزیراعظم پاکستان کو خط، فنانس ڈویژن کی پابندی کی باوجود 30 اعلیٰ افسران غیرقانونی بھرتی کئے گئے ، متعدد تحقیقات کا سامنا کرنے والے سی ای او خالد حمید کا دورانیہ غیرقانونی طور پر مارچ 2024 ء تک بڑھایا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل انشورنس کمپنی میں اربوں روپے کی میگا کرپشن اور غیرقانونی بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی جانب سے وزیراعظم پاکستان کو لکھے گئے خط میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فنانس ڈویژن کی جانب سے نئی بھرتیوں پر پابندی کے باوجود 30 اہم عہدوں پر بھرتیاں کی گئیں، خط میں لکھا گیا ہے کہ چیف ایگزیکٹو افسر خالد حمید کا 28 اپریل 2021ء کا تین سال کیلئے تقرر کیا گیا اور اسے متعدد تحقیقات کا سامنا ہے لیکن اس کے باوجود بورڈ آف ڈائریکٹر نے عہدے کا دورانیہ مارچ 2024ء تک بڑھایا، خط میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ڈی جی کمرشل، آڈٹ اینڈ ایولیشن کیب2022 ء کی آڈٹ رپورٹ کے مطابق این آئی سی ایل کراچی میں 2 ارب سے زائد کی مالی ضابطگیاں سامنے آئی ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں