سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو بدنام کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون کا فیصلہ
شیئر کریں
وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا پر فحش اور غیراخلاقی وڈیوز سے لوگوں کو بدنام کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کو لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کے لئے استعمال نہیں ہونے دیں گے ،سوشل میڈیا پر غیراخلاقی مواد پھیلانے والوں کو گرفتارکریں گے۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے بتایاکہ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ایسے مواد کو برداشت نہ کیاجائے ۔ انہوںنے کہاکہ سوشل میڈیا کو لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کے لئے استعمال نہیں ہونے دیں گے ۔ رانا ثناء اللہ نے کہاکہ ایسے واقعات کی روک تھام کرنی ہے جس میں ایسے مواد کو بلیک میلنگ کے لئے استعمال کیاجاتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ایسے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے ۔انہوںنے کہاکہ ایف آئی اے اور متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کردی ہیں،غیراخلاقی وڈیوز، تصاویر سمیت اس نوع کا گند پھیلانے والوں کا صفایا کریں گے ۔