میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وفاقی حکومت کا کسٹم ترمیمی آرڈیننس لانے کا فیصلہ،مسودہ صدر مملکت کو بھیج دیا

وفاقی حکومت کا کسٹم ترمیمی آرڈیننس لانے کا فیصلہ،مسودہ صدر مملکت کو بھیج دیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۵ مئی ۲۰۲۰

شیئر کریں

وفاقی حکومت نے کسٹم ترمیمی آرڈیننس لانیکا فیصلہ کرتے ہوئے آرڈیننس منظوری کیلئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھیج دیا ،آرڈیننس کے تحت جان بچانے والی میڈیکل غذاامپورٹ کرنے میں آسانی ہو گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت نے کسٹم ترمیمی آرڈیننس لانیکا فیصلہ کرلیا ، آرڈیننس کے تحت کسٹم ایکٹ 1969 میں ترمیم کی جائے گی ، آرڈیننس منظوری کیلئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھیج دیا گیا۔آرڈیننس کے تحت جان بچانے والی میڈیکل غذاامپورٹ کرنے میں آسانی ہو گی اور میٹابولزم کی بیماری کے شکار بچوں کی لائف سیونگ غذا دستیاب ہو سکے گی۔ یاد رہے کہ وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی درخواست پر وزیراعظم نے معاملے کا نوٹس لیا تھا،فیصل واوڈانے لائف سیونگ میڈیکل غذاکی عدم دستیابی کامعاملہ کابینہ میں اٹھایا تھا، آرڈیننس کے تحت ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی اجازت سے لائف سیونگ میڈیکل غذاسستی امپورٹ ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں