دنیا بھر میں ہر 6 میں سے ایک فرد بانجھ پن کا شکار
شیئر کریں
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ہر 6 میں سے ایک شخص بانجھ پن کا شکار ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ یہ اعدادوشمار 1990 سے 2021تک ہونے والی طبی تحقیقی رپورٹس پر مبنی ہیں جس سے معلوم ہوا کہ دنیا بھر میں 17.5 فیصد بالغ آبادی کو بانجھ پن کا سامنا ہے،امیر، متوسط اور غریب ممالک میں بانجھ پن کی شرح کے موازنے سے عندیہ ملتا ہے یہ دنیا کے ہر خطے کیلئے ایک سنگین طبی چیلنج ہے۔امیر ممالک میں یہ شرح 17.8 فیصد جبکہ متوسط اور غریب ممالک میں 16.5 فیصد ہے۔ڈبلیو ایچ او نے بانجھ پن کی تعریف 12 ماہ یا اس سے زیادہ باقاعدگی سے غیر محفوظ جنسی تعلقات کے بعد حمل حاصل کرنے میں ناکامی کے طور پر کی ہے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق بانجھ پن کی تعریف شادی شدہ جوڑے کے درمیان جنسی تعلقات کے ایک سال یا اس سے زیادہ عرصہ کے دوران حاملہ نہ ہونے کے طور پر کی جاتی ہے۔