میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عرشی مال آتشزدگی،169 دکانیں مکمل تباہ ، اربوں کا نقصان

عرشی مال آتشزدگی،169 دکانیں مکمل تباہ ، اربوں کا نقصان

ویب ڈیسک
هفته, ۹ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی فائر بریگیڈ نے فیڈرل بی ایریا عائشہ منزل کے قریب عرشی مال اور اپارٹمنٹس میں لگنے والی ہولناک آتشزدگی کی رپورٹ مرتب کرلی۔۔ عمارت میں ہنگامی اخراج کا کوئی راستہ موجود نہ تھا۔۔ فائر بریگیڈ پہنچی تو آگ بہت زیادہ پھیلی ہوئی تھی کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا عائشہ منزل کے قریب عرشی مال اور اپاٹمنٹس میں خوفناک آتشزدگی سے اربوں روپے مالیت کا سامان نہ صرف خاکستر ہوا بلکہ پانچ گھرانوں کے چراغ بھی لے گئی۔۔ محکمہ فائر بریگیڈ نے تجزیاتی رپورٹ جاری کردی۔۔ جس کے مطابق فائر بریگیڈ کا عملہ جب پہنچا تو آگ بے قابو تھی۔۔ مال میں نہ ہی ہنگامی اخراج موجود تھا نہ ایمرجنسی پاور بیک اپ تھا۔۔ عرشی مال اور عرشی ہائٹس میں فلیٹس اور فرنیچر، گارمنٹس، بیوٹی پارلرز اور ٹیلرز کی دکانیں تھیں۔۔ آگ کیسے لگی وجوہات کا تعین تاحال نہیں ہوسکا۔۔۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ رپورٹ میں آگ لگنے کے خدشات ظاہر کیے کہ عمارت کی بیسمنٹ میں الیکٹرک پینل میں ہوسکتا ہے کہ آگ لگی ہو۔۔ مال کے گراونڈ فلور پر ایک سو انہتر دکانیں مکمل طور پر کل کر تباہ ہوگئیں۔۔ میزنائن فلور کی ایک سو بیس شاپس میں سے صرف تیس شاپس۔۔ بیسمنٹ میں کھڑی دس گاڑیاں اور بیس موٹر سائیکل محفوظ رہیں۔۔ عمارت میں پہلی سے چار منزل تک چھہتر فیلٹس میں سے دو فلیٹس مکمل طور پر جل کر تباہ اور ایک فلیٹ کو جزوی نقصان پہنچا۔ تیسری منزل کا ایک فلیٹ مکمل طور پر جل گیا۔۔ دوسری منزل کے دو فلیٹس آگ سے بری طرح متاثر ہوئے۔۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں