میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جماعت اسلامی کا کراچی کے 50تھانوں پرمظاہرہ

جماعت اسلامی کا کراچی کے 50تھانوں پرمظاہرہ

ویب ڈیسک
پیر, ۷ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

جماعت اسلامی کے تحت شہر میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم ، لوٹ مار کی وارداتوں میں معصوم لوگوں کے قتل ، پولیس کی نااہلی ،مجرموں کی سرپرستی کے خلاف اتوارکے روز شہر کے 50تھانوں کے باہر مظاہرے کیے گئے جس سے امراء اضلاع اور علاقوں کے ذمہ داران نے خطاب کیاجبکہ مرکزی مظاہرہ تھانہ نیو ٹاؤن کے باہر ہواجس سے امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن سکریٹری ضلع قائدین ولید احمد، ڈپٹی سکریٹریز بخت علی شاہ، نعمان حمید و دیگر نے بھی خطاب کیا۔مظاہرے کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے ہیں،شرکاء نے حکومت وپولیس کی ناقص کارکردگی کے خلاف زبردست نعرے لگائے،مظاہرے میں مردوخواتین سمیت بچوں نے بھی شرکت کی اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا،بینرزمیں پھلتا پھولتا اسٹریٹ کرائمز ذمہ دار کون؟، وزیر اعلی جواب دو، آئی جی سندھ جواب دو، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائمز ختم کرو، کراچی کے عوام کو تحفظ دو، نااہل حکومت نااہل ادارہ سندھ پولیس، سندھ پولیس جرائم کی سرپرستی نہ کرے، کراچی کے عوام قاتلوں اور ڈکیتوں کے رحم و کرم پر کیوں؟تحریر تھا۔حافظ نعیم الرحمن نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج شہر بھر میں 50 سے زائد تھانوں کے باہر مظاہرے کیے جارہے ہیں،اگر صورتحال بہتر نہ ہوئی تو کراچی کے تمام تھانوں،ایس ایس پی ، ڈی آئی جی آفیسز اور آئی جی آفس کے باہر احتجاج کیا جائے گا،کراچی کے عوام کی جان و مال کو کوئی تحفظ نہیں ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں