مودی پر مقدمے کیلئے کافی ثبوت مل گئے ،راہول گاندھی
ویب ڈیسک
جمعرات, ۷ مارچ ۲۰۱۹
شیئر کریں
بھارتی کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ رافیل طیاروں کے اسکینڈل میں نریندر مودی پر مقدمہ چلانے کے لیے کافی ثبوت مل گئے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ کرپشن کی کڑی مودی کے ساتھ شروع ہوئی اور ان ہی پر ختم ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ جرم ثابت کرنے والی رافیل طیاروں کی فائلیں چوری کروا کر مودی نے کرپشن چھپانے کی کوشش کی تھی۔راہول کے ترجمان نے کہا کہ رافیل طیاروں کے معاملے پر مودی کیخلاف ایف آئی آر کاٹنے کا وقت آگیا ۔