میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بانی پی ٹی آئی کو بھی نواز شریف والی مشقت کی سزا مل گئی

بانی پی ٹی آئی کو بھی نواز شریف والی مشقت کی سزا مل گئی

ویب ڈیسک
بدھ, ۷ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

قید بامشقت کے قیدی بانی پی ٹی آئی کو بھی میاں نواز شریف والی سزا مل گئی۔جیل حکام کے مطابق بانی پی ٹی آئی بھی جیل میں اپنے کمرے کی صفائی ستھرائی اور تزئین و آرائش کا خیال رکھیں گے۔عدالتی احکامات موصول ہونے کے بعد جیل سپرنٹنڈنٹ نے سزا پر عملدرامد کیلئے احکامات جاری کردیے ہیں۔آئی جی جیل میاں فاروق نذیر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی وجوہات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے ہی کمرے کی تزئین وآرائش وصفائی ستھرائی کی سزا دی گئی ہے، کوئی دوسری سزا دینے سے سیکیورٹی ایشوز بن سکتے ہیں۔یاد رہے کہ 2019 میں میاں نواز شریف کو العزیزیہ کیس میں قید بامشقت کے طور پر کوٹ لکھپت جیل میں اپنے ہی بیرک کی صفائی کا کام دیا گیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں