پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 14 فروری کو طلب
ویب ڈیسک
جمعه, ۷ فروری ۲۰۲۰
شیئر کریں
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 14 فروری کو طلب کر لیا گیا ۔ ترک صدر طیب اردوان خطاب کریں گے ۔ تمام جماعتوں سے اجلاس کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔ یہ اعلان جمعرات کو قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی کے دوران کیا۔ سپیکر اسد قیصر نے وقفہ سوالات کے دوران اعلان کیا کہ 14 فروری کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہو گا۔ ترکی کے صدر خطاب کریں گے ۔ سپیکر نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کو کس طرح چلانا ہے ۔ تمام جماعتوں سے مشاورت کروں گا۔