آئی ایم ایف کی بڑی شرط پوری ، کیپٹو پاور پلانٹس پر مرحلہ وار سیس عائد کرنے کا فیصلہ
شیئر کریں
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی ایک اور بڑی شرط پوری کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے جس کے تحت اگلی قسط سے قبل کیپٹو پاور پلانٹس پر مرحلہ وار سیس عائد کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے کیپٹو پاور پلانٹس پر سیس عائد کرنے کی تیاریاں کرلیں، کیپٹو پاور پلانٹس کی گیس کٹنے سے بچانے کے لیے مرحلہ وار سیس عائد کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی طرف سے کیپٹو پاور پلانٹس کی گیس کٹنے پر لچک آچکی، آئی ایم ایف کی اگلی قسط سے قبل مرحلہ وار سیس عائد کیا جائے گا۔پہلے مرحلے میں جنوری میں کیپٹو پاور کو دی جانے والی گیس پر 5فیصد سیس عائد ہو سکتا ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں سیس کی شرح 10فیصد کیے جانے کی تجویز ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ کیپٹو انڈسٹری کو دی جانے والی گیس ایل این جی قیمت کے برابر لائی جائے گی، سیس عائد کرنے کا مقصد کیپٹو اور دوسری انڈسٹری میں فرق ختم کرنا ہے۔
آئی ایم ایف کے کیپٹو اور نان کیپٹو انڈسٹری کے لیے مختلف بجلی نرخوں پر تحفظات ہیں۔