میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پانچ ججوں‌کو جواب دینا پڑے گا،لاڈلوں‌کو منہ چھپانے کیلئے جگہ نہیں‌ملے گی،نواز شریف

پانچ ججوں‌کو جواب دینا پڑے گا،لاڈلوں‌کو منہ چھپانے کیلئے جگہ نہیں‌ملے گی،نواز شریف

منتظم
اتوار, ۷ جنوری ۲۰۱۸

شیئر کریں

کوٹ مومن /سرگودھا(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر ٗ سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ عوام نے سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد کر دیا ہے ٗاب عوام کا فیصلہ پاکستان میں جھومے گا اور لاڈلوں کو منہ چھپانے کیلئے کوئی جگہ نہیں ملے گی ٗ پچھلے پانچ ماہ سے عوام اور میں بھی یہی پوچھ رہا ہے کہ کہاں کرپشن کی ہے؟ اس پانچ ججوں والے بینچ کو اس سوال کا جواب دینا پڑیگا ٗملک میں ترقی کی رفتار میں سستی کے ذمہ دار شاہد خاقان عباسی نہیں فیصلے سے پوچھیں ٗ لاڈلہ کہتا ہے نیازی سروسز میری کمپنی ہے ٗ بینچ کہتا ہے نہیں نیازی نہیں کمپنی تیری نہیں ٗدوسروں پر تہمتیں لگانے والے تم سب سے کرپٹ آدمی ہو اور تم نے ہسپتال کا پیسہ جوئے میں لگایا ٗ یہ لوگ ہر معاملے میں کرپٹ ہیں ٗ قصے کہانیاں عوام جانتے ہیں ٗ آج کی اخبار پڑھ کر دیکھ لیں ٗقوم کو عدالت کے انصاف کے دو پیمانے منظور نہیں ٗعوام انتخابات میں کامیاب کرائیں تو گلی گلی انصاف لے کر آؤں گا۔ ہفتہ کو جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سربراہ سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے جلسے میں عوام شرکت اور جذبے کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ عوام کی عدالت کا فیصلہ ہے ٗیہ اس بات کا اعلان ہے کہ وہ فیصلہ پاکستان کے عوام کو منظور نہیں ۔ سابق وزیر اعظم نے کہاکہ یہ نوازشریف کو اہل کر کے بھیجیں اور تم نا اہل کر دیں ؟نوازشریف نے کہاکہ میڈیا والے دیکھ لیں ٗ پوری خلق خدا کیا فیصلہ دے رہی ہے ٗ یہ تمہارے فیصلوں کے خلاف ریفرنڈم ہے ٗآکر دیکھ لیں ٗ تمہارے فیصلے کو عوام نے رد کر دیا ہے ٗ عوام نے تمہارے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے ۔نواز شریف نے کہاکہ ملک میں کیوں انتشار پھیل رہا ہے یہ اس فیصلے سے پوچھو شاہد خاقان عباسی سے نہ پوچھو ٗ فیصلے نے پاکستان کو تماشا بنا کر رکھ دیا ہے ۔نوازشریف نے کہا کہ پاکستان کے اندر ڈالر بڑھ رہا ہے ٗروپیہ گر رہا ہے ٗ زرمبادلہ میں کمی آرہی ہے یہ کیوں ہورہا ہے اس فیصلے سے پوچھو ٗ سٹاک ایکسچینج نیچے گر رہی ہے ٗ تو فیصلے سے پوچھیں ٗ پاکستان میں مہنگائی نے سر اٹھایا ہے تو فیصلے سے پوچھیں ۔ نوازشریف نے جلسے کے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا نوازشریف کے دور میں مہنگائی تھی ؟ آج مہنگائی نے سر اٹھایا ہے تو اس فیصلے سے پوچھیں ٗ آج بے روز گاری نے سر اٹھایا ہے تو فیصلے سے پوچھ لیں ۔ نوازشریف نے کہا کہ فیصلے سے پاکستان کی رسوائی ہورہی ہے ٗ ملک میں سازشیوں نے پھر سر اٹھایا ہے ٗ لاڈلے کے علاوہ اور کون سازشی ہے ؟ سازشی کینیڈا سے آکر بیٹھ گئے ہیں ۔نوازشریف نے کہاکہ لاڈلہ مان رہا ہے ٗمیری لاکھوں پائونڈ کی کمپنی ہے ٗکروڑوں کا بزنس کیا ہے ٗ لاڈلہ کہتا ہے میری آف شور کمپنی موجود تھی ٗ نیازی سروسز میری تھی مگر عدالتی بینچ کہتا ہے نہیں نیازی نہیں ٗ نہیںعمران نہیںیہ تیری نہیں ہے ۔کوٹ مومن(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور سابق وزیر اعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازنے کہا ہے کہ کوئی نااہل ہوکر بھی سرخرو اور کوئی اہل ہوکر بھی شرمندہ پھر رہا ہے ٗ وہ جانتا ہے صداقت اور امانت کے پیچھے فکسڈ میچ ہے ٗ نیت سزا دینے کی ہو تو پانامہ سے اقامہ نکل ہی آتا ہے ٗ ذاتی کاروبار کی ہر چیز کھنگالی گئی کہیں سے کرپش کا شائبہ تک نہیں ملا تو اقامہ نکال کر لے آئے ۔ مریم نواز نے کہاکہ اس بات کا مجھے احساس ہے کہ میاں صاحب نے جب 2013میں سرگودھا کا انتخاب کیا تو عوام نے لاکھوں ووٹ ڈال کر میاں صاحب کی محبت کا جواب دیا ٗ آپ کے جذبہ اور محبت نے مخالفین کو سوچنے پر مجبور کر دیا ہے ٗ اسی محبت اور جذبے کے ڈر سے مخالفین کبھی ایک ادارے اور کبھی دوسرے ادار ے کے پیچھے پچھتے ہیں انہوںنے کہاکہ مخالفین جانتے ہیں پاکستان کے عوام نوازشریف سے محبت کرتے ہیں اسی ڈر کی وجہ سے کبھی انگلی کے پیچھے چھپتے ہیں اور کبھی سپریم کورٹ کے پیچھے پچھتے ہیں اور کبھی ایک دوسرے کے پیچھے چھپتے ہیں وہ آپ سے ڈرتے ہیں ۔مریم نواز نے کہاکہ کوئی نا اہل ہو کر بھی سرخرو ہے او ر کوئی اہل ہو کر بھی شرمندہ شرمندہ پھر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کرائے گئے تمام سروے انتخابات میں ن لیگ کی فتح کی نوید سنارہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں