ن لیگ میں انتخابی ٹکٹوں کی بندر بانٹ، گروپ بن گئے
شیئر کریں
مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کیلئے متعدد اضلاع میں رہنماوں کی اپنے جانشینوں کوموقع دینے کی تگ و دو جاری ہے۔ذرائع کے مطابق احسن اقبال،رانا ثناء اللہ،چوہدری تنویراپنے بیٹوں اوررشتہ داروں کو ٹکٹ دلوانے کیلئے سرگرم ہیں ذرائع کے مطابق حنیف عباسی،سیف الملوک کھوکھربھی اپنیاہل خانہ کیلیے پارٹی ٹکٹ حاصل کرنے کی دوڑمیں شامل ہیں۔متعدد رہنما بچوں اور قریبی رشتہ داروں کو ٹکٹوں کی حتمی یقین دہانی نہ ملنے پرمضطرب ہیں تو کچھ حلقوں میں ممکنہ طور پرجانشینوں کوٹکٹ ملنے کے خدشے پردیگر رہنما ناراضگی کا اظہار کرنے لگے ہیں۔ذرائع کے مطابق ناراض رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پینتیس برس سے پارٹی کے ساتھ ہیں،موروثی سیاست کا شکارنہیں ہونے دیں گے،جن کواپنے بچے سیاسی میدان میں اتارنے ہیں وہ اپنیذاتی حلقوں میں شوق پورا کریں،ہم اپنے حلقوں میں ان کے بچوں کو الیکشن نہیں لڑنے دیں گے،مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت نے معاملے کا نوٹس لے لیا۔